لندن :اس وقت پاکستان کی سیاست میں جہاں وزیر اعظم شہباز شریف کے دورہ لندن کا شور شرابا ہے وہیں دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ آصف نے دورہ لندن کی اندرونی کہانی بھی بتا دی ہے ۔
خواجہ آصف کا کہنا ہے لندن میں بڑااجلاس نہیں ہے،ملاقات کےلیےجارہےہیں،آج رات 8 سے 10 لوگ نجی دورے پر لندن جارہے ہیں،انہوں نے کہا ہمارا لندن کا دورہ سیاسی نہیں ہے،ہمارے قائدلندن میں ہیں،ان سےملاقات کیلئےجارہےہیں۔
وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا ہم کوئی خاص ایجنڈا لے کر لندن نہیں جارہے ہیں،ہم اپنےقائد سےمشاورت کریں گے،ان سےہدایات لیں گے،مستقبل میں کیاحکمت عملی اپنانی ہےاس پربات کریں گے۔
ایک صحافی نے خواجہ آصف سے سوال کیا کہ سناہےعمران خان کوچھوٹ ملنےپرنوازشریف کو تحفظات ہیں،جس کے جواب میں خواجہ آصف نے کہا عمران خان کو چھوٹ ملنی چاہیے،اس نے جو کرناہےکرلے۔