اسلام آباد: ریٹائرڈ فوجی افسران اور جوانوں نے پی ٹی آئی اور عمران خان کی طرف سے پاک فوج اور اور اس کی قیادت کے خلاف مہم چلانے پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔ ریٹائرڈ آفیسرز کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کو غدار قرار دینے والے عمران خان خود غدار ہیں۔
ریٹائرڈ فوجی افسران اور جوانوں کی طرف سے جاری ویڈیو پیغام میں کہا گیا ہے کہ تمام افسران اور جوان فوج کو سیاست سے دور رکھنے کے اعلان کے حامی ہیں۔
ریٹائرڈ فوجی بھی فوج کو سیاست سے دور رکھنے کے اعلان کے حامی۔۔
— Waseem Abbasi (@Wabbasi007) May 10, 2022
افواج اور قیادت کو نشانہ بنانے کئ کوششوں پر برہمی کا اظہار۔۔
فوجی قیادت کے ساتھ کھڑے ہیں۔ جو فوج کو غدار کہتے ہیں خود غدار ہیں۔ pic.twitter.com/nEUmla4G7H
انہوں نے افواج اور قیادت کو نشانہ بنانے کی کوششوں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فوجی قیادت کے ساتھ کھڑے ہیں۔ جو فوج کو غدار کہتے ہیں خود غدار ہیں۔فوج اور فوجی قیادت پر الزام برداشت نہیں کیے جائیں گے۔