قبل ازوقت انتخابات ،ن لیگ کے اندر سے ہی بڑی خبر آگئی ،لندن پلان شروع 

05:27 PM, 10 May, 2022

لاہور:قبل از وقت انتخابات کیلئے ن لیگ کے اندر سے ہی آوازیں اُٹھنا شروع ہو گئیں ،اسی سلسلے میں وزیر اعظم شہباز شریف کا دورہ لندن کا بھی امکان ہے ،شہباز شریف آج رات ہی دورہ لندن کیلئے روانہ ہو سکتے ہیں جہاں وہ اپنے بڑے بھائی سابق وزیر اعظم نواز شریف سے الیکشن کیلئے بڑھتے دبائو پر مشاورت کرینگے ۔

تفصیلات کے مطابق ملک کی بگڑتی معاشی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ن لیگ نے اپنی مقبولیت قائم دائم رکھنے کیلئے قبل ازوقت انتخابات کے آپشن پر غور شروع کر دیا ہے ،مسلسل بڑھتے عوامی پریشر کو سامنے رکھنے ہوئے ن لیگ کے اندر سے ہی یہ آوازیں اُٹھنا شروع ہو گئی ہیں کہ تمام جماعتوں کو مل کر آئندہ الیکشن کیلئے جلد ازجلد مشاورت شروع کر دینی چاہیے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف ن لیگ کی سینئر قیادت کے ہنگامی اجلاس میں شرکت کیلئے آج رات لندن روانہ ہوں گے، اجلاس میں نوازشریف لیگی رہنماؤں سے الیکشن کیلئے بڑھتے دباؤ پر مشاورت کریں گے۔

بعض لیگی رہنماؤں نے نواز شریف کوفوری انتخابات میں جانے کا مشورہ دے دیا جبکہ الیکشن اصلاحات میں تاخیر پر بھی بعض رہنماؤں نے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

مزیدخبریں