اسلام آباد: سابق وزیر اعظم عمران خان نے عمرہ پر جانے والے پی ٹی آئی ارکان کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ یہ وقت عمرے پر جانے کا نہیں بلکہ میرے ساتھ مل کر جدوجہد کرنے کا ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ کون عمرے پر گیا ہے؟ جو بھی گیا ہے عمرے پر یہ وقت عمرے پر جانے کا نہیں تھا۔ انہوں نے عمرہ پر جانے والے پی ٹی آئی اراکین کو نادان بھی قرار دیا۔
عمرہ کرنے کیوں گئے۔ عمران خان نے کرسی کی ہوس میں ساری حدیں پار کردیں۔#NeoNewsHD #NeoVideos #NeoBreakings #ImranKhan #IK #Umrah pic.twitter.com/YZgAD8Efwy
— Neo News (@NeoNewsUR) May 10, 2022
انہوں نے علامہ محمد اقبال کی معروف نظم بال جبریل کا ایک مصرعہ پڑھتے ہوئے کہ یہ ناداں گر گئے سجدے میں جب وقت قیام آیا۔ یہاں لوگوں کا مومنٹم بنا ہوا ہے۔ میرا بھی دل کرتا ہے عمرے پر جانے کیلئے لیکن یہ وقت عمرے پر جانا کا نہیں ۔