لاہور: گرانا پراپرٹی نمائش لاہور کے ایکسپو سینٹر میں منعقد کی گئی جس میں ریئل اسٹیٹ سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی ۔
دو روزہ نمائش میں ملک کے نامور ریئل اسٹیٹ ماہرین نے لوگوں کو ان کی سہولیت اور بجٹ کے مطابق گھر بنانے اور پراپرٹی کے بزنس میں انویسٹ کرنے کے لئے رہنمائی فراہم کی ۔ نمائش میں اقبال گارڈن کے چیئرمین ملک جاوید دستگیر ، مینجنگ ڈائریکٹر خالد نذیر شیخ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر محمد عبداللہ اور ڈائریکٹر شکیل احمد نے خصوصی شرکت کی ۔ انہوں نے اقبال گارڈن کی طرف سے لگائے گئے اسٹال کا بھی دورہ کیا اور لوگوں کو آسان اقساط میں پلاٹ مہیا کرنے کی سہولیات کے بارے میں معلومات فراہم کیں ۔
اس موقع پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اقبال گارڈن جدید تقاضوں کو مدنظر رکھ کر آسان اقساط میں بہترین رہائشی منصوبہ ہے اور یہ منصوبہ اپنے مقررہ وقت سے پہلے مکمل کرکے پلاٹ کا قبضہ مالکان کے حوالے کر دیا جائے گا تاکہ تعمیر کا عمل مکمل ہو سکے ، انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے فیسٹیول لوگوں کو ریئل اسٹیٹ سے متعلق رہنمائی اور معلومات فراہم کرنے کا اہم ذر یعہ ہیں ۔
چیئرمین ملک جاوید دستگیر نے شہریوں سے اپیل کی کہ کسی بھی جگہ پلاٹ خریدنے سے پہلے خود سوسائٹی کا وزٹ کریں اور ترقیاتی کاموں کے معیار اور رفتار کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنے لئے جگہ کا انتخاب کریں ۔
انہوں نے پراپرٹی فیسٹیول میں آنے والے شہریوں کو خوش آمدید کہا اور شاندار پروگرام کے انعقاد پر گرانا پراپرٹی کا بھی شکریہ ادا کیا ۔