اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے منحرف رہنماءجہانگیر ترین گروپ کے عون چوہدری کو وزیر اعظم شہباز شریف کا مشیر برائے سپورٹس اور سیاحت تعینات کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت عارف علوی نے وزیراعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر عون چوہدری کو مشیر تعینات کیا ہے اور ان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق عون چوہدری کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہو گا۔
واضح رہے کہ عون چوہدری پی ٹی آئی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کے معتمد خاص اور انتہائی قریبی ساتھی تھے تاہم اب وہ ترین گروپ کا حصہ ہیں جس کی سربراہی جہانگیر ترین کے ہاتھوں میں ہے۔
عون چوہدری وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سپورٹس اور سیاحت تعینات، نوٹیفکیشن جاری
11:40 AM, 10 May, 2022