اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے مشاورت کے بعد پارٹی کے تمام رہنماؤں نے فیصلہ کیا ہے کہ اراکین قومی اسمبلی استعفوں کی تصدیق کیلئے سپیکر کے سامنے پیش نہیں ہوں گے ۔
گزشتہ روز سابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ استعفوں کی تصدیق کیلئے کوئی رکن قومی اسمبلی سپیکر کے سامنے پیش نہیں ہو گا ۔
اس حوالے سے پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کو ڈر ہے کہ ایسا کرنے سے 2 درجن سے زائد اراکین قومی اسمبلی سپیکر کے سامنے تصدیق سے انکار کر سکتے ہیں ۔
پی ٹی آئی کے اجلاس میں سابق وزیر اعظم کی ممکنہ گرفتاری کی صورت میں بھی حکمت عملی بنائی گئی ، حکمت عملی کے مطابق اگر عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو ملک بھر میں احتجاج کئے جائیں گے ، اس کے علاوہ اہم شاہراؤں کو بھی بلاک کر دیا جائے گا ۔