کورونا سے مرنیوالوں کو دریائے گنگا میں بہایا جانے لگا

10:53 PM, 10 May, 2021

نئی دہلی ،بھارت میں کورونا کے باعث صورتحال اتنی خراب ہوگئی ہے کہ لاشوں کو دریائے گنگا کے سپرد کیا جانے لگا ہے ۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست بہار میں کئی لاشیں دریائے گنگا کے کنارے بہتی ہوئی پائی گئیں جبکہ  یہ لاشیں اترپردیش سے بہتی ہوئی بہار کے سرحدی علاقے بکسر میں دریائے گنگا کے کنارے تک پہنچیں۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ درجنوں لاشوں کی حالت انتہائی خراب ہوچکی تھیں اور وہ گل سڑ چکی تھیں۔

بھارتی میڈیا کاکہنا ہے کہ ممکنہ طور پر 30 سے 40 ان مریضوں کی لاشیں ہیں جن کے لواحقین کو ان کی آخری رسومات اداکرنے کیلئے جگہ بھی نہیں ملی اور انہوں نے ان لاشوں کو شمشان گھاٹ میں جلانے کی بجائے دریائے گنگا میں بہانا آسان سمجھا ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق لاشیں 5 سے 7 دن پرانی ہیں اور ان کی تعداد سو تک بھی ہوسکتی ہے۔

دوسری طرف مسلسل پانچویں روز بھی کورونا وائرس کے مریض چار لاکھ سے زیادہ پائے گئے ہیں اور ہر روز یہ تعداد بڑھتی جارہی ہے ۔ 

مزیدخبریں