حکومت نے تسلیم کرلیا ہے کہ شہبازشریف کے خلاف سب کیس جھوٹ پر مبنی ہیں ، مریم اورنگزیب

08:36 PM, 10 May, 2021

اسلام آباد, پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت نے تسلیم کر لیا کہ شہباز شریف کیخلاف تمام نیب کیس جھوٹ پر مبنی تھے ۔ 

حکومت کی طرف سے حدیبیہ پیپرملز کیس کی دوبارہ تحقیقات کے فیصلے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے  مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ حدیبیہ میں نئی تفتیش کے آغاز کا حکم دے کر عمران صاحب نے تسلیم کرلیا کہ شہبازشریف کے خلاف تمام نیب کیس جھوٹے تھے، ثابت ہوگیا کہ آشیانہ، صاف پانی، گندا نالہ،ملتان و لاہور میٹروز، آمدن سے زائد اثاثوں کے سب کیس صرف سیاسی انتقام تھا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ کمیشن خور”غیرقانونی ٹیم“ نے انہیں آٹا چینی، بجلی، گیس، ایل این جی، دوائی چوری پر کوئی بریفنگ دی؟ آٹا چینی بجلی گیس دوائی چوری پہ بریفنگ لیں جس کے مرکزی کردار عمران خان ہیں ، غیرقانونی ٹیم کیوں نہیں بتارہی کہ حدیبیہ ریفرنس کو سپریم کورٹ قانونی طورپر ختم کرچکی ہے،پینامہ پیپرز میں بھی جب نیب نے نواز شریف کے خلاف حدیبیہ پیپرز کو کھولنے کی درخواست کی تو نیند کا جھوٹ سُننے کے بعد کیس کو بند کیا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ کرائے کے ترجمان کیوں نہیں بتاتے کہ ہائیکورٹ کی کواشمنٹ کے حکم پر نیب سپریم کورٹ گئی لیکن سپریم کورٹ نے بھی یہ فیصلہ برقرار رکھا، آپ کے جھوٹ اور احتساب کے تماشے آپ کے منہ پر طمانچے ہیں، خدا کا واسطہ ہے کہ عوام کی مہنگائی، بے روزگاری معاشی تباہی پر توجہ دیں، ڈرامے بند کریں، عوام کے صبر کو مزید مت للکاریں، اس طرح کی حرکتوں سے آپ عوام کو مزید غصہ دلارہے ہیں۔
 

مزیدخبریں