لاہور: ملک بھر میں کورونا ویکسی نیشن مراکز عیدالفطر کے پہلے اور دوسرے روز بند کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے البتہ تیسرے روز تمام مراکز معمول کے مطابق کھلیں گے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی، لاہور، پشاور سمیت ملک بھر کے کئی شہروں میں کورونا ویکسی نیشن کا عمل جاری ہے اور شہریوں کی جانب سے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا جا رہا ہے جبکہ اسلام آبادکے ویکسی نیشن سینٹرز میں برطانوی ویکسین ایسٹرا زینکا لگانے کا آغاز کردیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس لائنز لاہور میں بھی پولیس اہلکاروں کی ویکسی نیشن شروع کردی گئی ہے اور وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے اس حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا اور اطمینان کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے عیدالفطر کے موقع پر ملک گھر میں سخت اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں اور وفاقی دارالحکومت میں تمام صوبوں میں لاک ڈاؤن کا آغاز ہو چکا ہے جس دوران ہر طرح کے کاروبار بند ہیں اور تفریحی مقامات بھی بند کئے جا چکے ہیں۔
ملک بھر میں کورونا ویکسی نیشن مراکز عیدالفطر کے پہلے اور دوسرے روز بند کرنے کا اعلان
05:36 PM, 10 May, 2021