لندن : برطانیہ، پاکستانی نژاد نازیہ رحمان نے دوسری بار اپنی نشست جیت لی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے شہر ویگن میں وزیر خزانہ ، وسائل اور تبدیلی کی کابینہ کی رکن پاکستانی نژاد برطانوی شہری نازیہ رحمان نے دوسری بار ٹیلڈسلی سے اپنی نشست جیت لی ہے۔
نازیہ رحمان پہلی بار مئی 2016 میں منتخب ہوئی تھیں اور انہوں نے ویگن کی تاریخ میں پہلی بار اقلیتی کونسلر کی حیثیت سے تاریخ رقم کی۔
6مئی 2021کو ہونے والے برطانیہ کے انتخابات میں پاکستانی نژاد برطانوی شہری نازیہ رحمان نے دوسری بار ٹیلڈسلی سے اپنی نشست جیت لی ۔
منتخب ہونے پرانہوں نے کہا کہ مجھے اکثریت کے سفید فام علاقے میں اقلیت کے پس منظر سے تعلق رکھنے والی واحد کونسلر ہونے پر بہت فخر ہے۔
تقریبا 50فیصد مقبول ووٹ جیتنا اور اکثریت میں اضافہ ہو نا حیرت انگیز ہے۔ میں ہمیشہ رکاوٹوں کو توڑنے، اپنے خوابوں کی تکمیل کیلئے جد وجہد کرنے پر یقین رکھتی ہوں۔