کورونا وائرس پاکستان مزید 78 زندگیاں نگل گیا

08:08 AM, 10 May, 2021

لاہور: پاکستان میں کورونا مزید 78 زندگیاں نگل گیا ، ملک بھر میں اموات کی تعداد 18 ہزار 993 ہو گئی ۔ 24 گھنٹے کے دوران 3 ہزار 447 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ، ملک بھر میں 37 ہزار 756 ٹیسٹ کئے گئے ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 9.12 فیصد رہی ، ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 8 لاکھ ، 61 ہزار 473 ہوگئی ۔

مزیدخبریں