ماں ایک انمول رشتے کا نام ہے جو سراپا محبت اور وفا ہوتی ہے ،شہباز شریف

02:54 PM, 10 May, 2020

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ ماں ایک انمول رشتے کا نام ہے جو سراپا محبت اور وفا ہوتی ہے ،خالق کائنات نے انسان سے اپنے تعلق کو بھی ماں کے رشتے سے تعارف بخشا ہے جس سے اس کے مرتبہ کا اندازہ ہوتا ہے۔

ماؤں کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں شہباز شریف نے کہا ماں ایک سانجھے رشتہ کا نام ہے اور انسان کی جائے پناہ ہے ،ہر ماں کو سلام ہے جس کی محبت، شفقت، وفا، قربانی اور خلوص سے ہی زندگی سانس لے رہی ہے ،اللہ تعالی نے ماں کے پیروں کے نیچے جنت رکھ کر پیغام دیا کہ ہم نے ماں کو راضی کر لیا تو رب راضی ہو جائے گا ،آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زندگی ماں کے ادب۔

اس سے محبت، اور خدمت کی بہترین مثال ہے ،میں تمام ماؤں کے ساتھ اپنی ماں کو بھی سلام اور خراج تحسین پیش کرتا ہوں جن کی دعائیں ہمیں ہر طوفان سے بچاتی ہیں ،ہم شہداء کی ماؤں کو بھی سلام پیش کرتے ہیں جن کے لخت جگر مادر وطن اور قوم کی حرمت و عزت پر قربان ہوگئے۔

مزیدخبریں