اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو ٹیلیفون کر کے ان صحت سے متعلق خیریت دریافت کی۔
وزیراعظم نے ٹیلیفونک رابطے کے دور ان اسپیکر اسد قیصر کیلئے نیک تمناﺅں کا اظہاراور ان کی کی جلد صحت یابی کی دعا کیوزیر اعظم نے اسپیکر سے ان کے بچوں کی صحت کے بارے میں بھی پوچھا۔سپیکر نے نیک تمنا ؤں پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا ۔
اسد قیصر نے بتایاکہ میری صحت پہلے سے بہتر ہو رہی ہے،صحت بہتر ہونے پر اللہ تعالی کا شکر گزار ہوں،امید ہے چند دنوں میں مکمل صحت یاب ہو جائیں گے۔
انہوں نے کہاکہ ڈاکٹرز کی ہدایات پر عمل کرنے کے باعث پہلے سے بہتر محسوس کر رہا ہوں۔