ایرانی قیادت نے امریکہ سے مذاکرات سے انکار کر دیا

11:45 PM, 10 May, 2019

تہران : ایران کی سیاسی قیادت نے امریکہ سے مستقبل قریب میں کسی قسم کے مذاکرات کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکہ کی جانب سے نئی پابندیوں اور بحری بیڑے کو مشرق وسطیٰ بھیجنے کے بعد دونوں ممالک میں کافی تنائو پایا جا رہا ہے ۔

اب امریکی صدر کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش پر ایرانی سیاسی قیادت متنفر دکھائی دے رہی ہے ، سیاسی قیادت کے نائب سربراہ نے اپنے انٹرویو کے دوران کہا کہ ہم کسی صورت امریکی قیادت سے مذاکرات کے حق میں نہیں ہیں ۔

دوسری طرف امریکی حکام نے خبر دار کیا ہے کہ ایرانی قیادت ہمارے ساتھ بیٹھ کر جوہری معاملات پر بات چیت کرے تاکہ مسئلے کا حل نکالا جا سکے ، دوسرے آپشن کے طور پر بی 52 بومبر طیارہ مشرق وسطیٰ کی جانب روانہ کر دیا گیا ہے ۔

مزیدخبریں