پاکستان اللہ کی نعمت ، مشکلات سے جلد چھٹکارہ پائیں گے، وزیر اعظم کا قوم کو حوصلہ

09:40 PM, 10 May, 2019

راولپنڈی: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مہنگائی کا احساس ہے ہمارے لوگ مشکل میں ہیں، قوموں کی زندگی میں اچھا اور براوقت آتا رہتا ہے  پاکستان اللہ تعالیٰ کی نعمت ہے  ہم ان مشکلات سے جلد چھٹکارہ پائے گے۔ 

تفصیلات کے مطابق، وزیر اعظم عمران خان نے راولپنڈی میں ماں بچہ اسپتال کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا کہ ماں بچہ اسپتال کےلیے جو جدوجہد شیخ رشید نے کی اس پر خراج تحسین پیش کرتاہوں ، پروجیکٹ رکنے کے باوجود شیخ رشید نے ہار نہیں مانی ،ماں بچہ اسپتال کےلیے ٹاسک فورس بنا رہے ہیں جہاں بھی ضرورت ہوگی ملک میں نئے اسپتال بنائیں گے۔

عمران خان نے کہا کہ غریب آدمی کے پاس ہیلتھ کارڈ ہوتو وہ ہرجگہ اپنا علاج کراسکتاہے، نوجوانوں کو کاروبار کیلیے بلا سود قرضے فراہم کرینگے ، دیہات میں غریبوں کو گائے بھینسیں،بکریاں اورمرغیاں دیں گے شہری علاقوں میں سستے گھردیں گے جن کا پروگرام بنالیاہے۔

وزیر اعظم  نے مہنگائی پربات کرتے ہوئے کہا کہ گیس اوربجلی اس لیے مہنگی ہوئی کہ پاور سیکٹر مقروض ہوچکا ہے کیوں کہ پچھلا نظام ٹھیک نہیں تھااس لیے قرضے چڑھ گئے، گیس سیکٹر پر ڈیڑھ ارب روپے کا قرضہ ہے، جیسے جیسے نظام ٹھیک ہوتاجائےگاپتاچلتا جائےگا کہ یہ ملک کتنی بڑی نعمت ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے مہنگائی کا احساس ہے ہمارے لوگ مشکل میں ہیں،مہنگائی ہے، بجلی، گیس مہنگی ہے لیکن قرضوں کی وجہ سے قوم کو یہ سب برداشت کرنا پڑے گا۔ 

مزیدخبریں