لاہور : ایف آئی اے نے داتا دربار دھماکے کے متعلق آپریشن کے دوران چار مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے داتا دربار دھماکے کے متعلق تحقیقات کے دوران چار مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا ہے ۔
تحقیقاتی ٹیم نے لاہور کے علاقے گڑھی شاہو میں چھاپہ مار کر چار مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا ، اہلکاروں کے مطابق انھوں نے رکشہ کا سراغ لگایا ہے جس نے خودکش بمبار کو جائے وقوع کے قریب پہنچایا ۔
تحقیقاتی ادارے نے ایک ویڈیو بھی حاصل کی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ خودکش بمبار نے ریلوے سٹیشن کے قریب سے رکشہ لیا جس نے اس کو داتا دربار کے قریب جائے وقوع پر پہنچایا ۔