لاہور : وزیر اطلاعات پنجاب صمصام بخاری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹٰی اس وقت مسلم لیگ ن کی بی ٹیم بن چکی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات پنجاب صمصام بخاری نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی اس وقت مسلم لیگ ن کی بی ٹیم بنی ہوئی ہے ۔
انھوں نے کہا کہ اپوزیشن کو مسائل کی نشاندہی اور ان کے حل کے لیے تجاویز دینی چاہئیں اور اس کے لیے مثبت رویہ اپنانے کی ضرورت ہے ۔
ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ اپوزیشن اور دیگر سیاسی جماعتوں کو چاہئیے کہ حکومت کو کچھ وقت دیں ، قبل از وقت تنقید کا نشانہ بنانا درست نہیں ہے ۔