اسلام آباد :چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا ہے کہ بجٹ کےلیے ابھی کوئی تاریخ فائنل نہیں ہوئی، بلیک اکانومی کو فارمل کرنا سب سے بڑا چیلنج ہے۔
چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ایف بی آرافسران کو ٹیکس گزاروں کو ہراساں کرنے سے روک دیا،بینک اکاؤنٹس بلاک کرنے سے قبل چیئرمین ایف بی آر سے اجازت لیناضروری قرار دےدیا گیا ہے۔ بینک اکاؤنٹس بلاک کر نے سے قبل سی ای اوکو آگاہ کرنا لازمی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہر طرف آئی ایم ایف کی باتیں ہو رہی ہیں لیکن اب پاکستان کے مفادات کی بات کرنی چاہیے ، ہم وہی کریں گے جو پاکستان کیلیے بہتر ہوگا۔ بلیک اکانومی کا حجم 20 فیصد سے زیادہ ہے بلیک اکانومی کو فارمل کرنا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ بجٹ کےلیے ابھی کوئی تاریخ فائنل نہیں ہوئی،ٹیکس نیٹ سے باہر لوگوں کو سسٹم میں لانا ہے۔