ابوظہبی : دبئی کی تعمیراتی کمپنیوں نے مختلف تعمیراتی منصوبوں پر کام کرنے والے کارکنوں کو دن کے بجائے رات کے اوقات میں ڈیوٹی دینے کا موقع فراہم کر دیا۔روزہ دار مزدوروں کو دن کی مشقت سے بچانے کے لیے بعض دیگرکمپنیوں نے ڈیوٹی کے اوقات صبح پانچ بجے سے دن کے 11 بجے تک مقرر کردیے ہیں ۔
دبئی اور ابوظہبی کے علاوہ امارات کے مختلف شہروں میں دن کے وقت شدید گرمی ہوتی ہے جس کے باعث کھلے آسمان تلے محنت مزدوری کرنا انتہائی مشکل کام ہے ۔
ٹھیکیدار کمپنیوں کی جانب سے مزدوروں کو رمضان المبارک کے دوران رعایت دینے کی پیش کش کو وزارت انسانی وسائل نے سراہا ہے ۔وزارت نے سرکاری و نجی شعبوں میں کام کے اوقات آٹھ گھنٹے سے کم کرکے چھ گھنٹے کرنے کا اعلان کیا ہے ۔