جدہ : سعودی عرب میں خواتین سے دلچسپ سوال کیا گیا کہ وہ افطار کی تیاری پر روزانہ کتنا وقت صرف کرتیں ہیں ۔جس کے جواب میں سعودی خواتین کی اکثریت نے جواب دیاکہ وہ کم از کم چھ گھنٹے تک افطار کی تیاری میں صرف کرتی ہیں ۔اس کا اندازہ اس بھی لگایا جاسکتاہے کہ سب سے زیادہ کھانا پینا اسی مہینہ میں ہوتا ہے ۔
اندلسیہ نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ روزانہ میں اور میری والدہ ظہر سے مغرب تک کچن میں ہی رہتی ہیں ۔ ایک اور سعودی خاتون کا کہناتھا کہ دوپہر کو آنکھ کھلتے ہی کچن میں ڈیرہ ڈال لیتی ہوں جو مغرب کی آذان کے بعد تک جاری رہتاہے ۔
رمضان کے ابتدائی دنوں میں ڈشوں کی تعداد زیادہ ہوتی ہے جو آہستہ آہستہ کم ہوتی جاتی ہے ۔اور آخری رمضان تک چند ڈشوں تک محدود ہو جاتی ہے ۔