ہمیں بھی غصہ آتا ہے، پرویز خٹک کی خواجہ آصف کو وارننگ

12:30 PM, 10 May, 2019

اسلام آباد: وزیر دفاع پرویز خٹک نے خواجہ آصف کو وارننگ دے دی۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف نے فاٹا کی نشستوں سے متعلق بل پر دھواں دھار تقریر کی جس کے بعد وزیر دفاع پرویز خٹک نے اظہار خیال کرتے ہوئے انہیں خبردار کیا کہ خواجہ صاحب غصہ نہ ہوں ہمیں بھی غصہ آتا ہے اگر آپ چیخیں گے تو ہم بھی چپ نہیں بیٹھیں گے،۔کہیں ایسا نہ ہو کہ کل ہم اپنے اسپیکر کے تحفظ کے لیے کھڑے ہو جائیں۔

پرویز خٹک کے جملوں پر قومی اسمبلی میں اپوزیشن نے احتجاج شروع کر دیا اور پیپلزپارٹی کے راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پرویز خٹک نے ہمارا اسپیکر پکارا۔ کیا آپ پورے ہاؤس کے اسپیکر نہیں اور پرویز خٹک کے لفظ کو حذف کیا جائے۔

راجہ پرویز اشرف کے اعتراض پر اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ میں پہلے کہہ چکا ہوں کہ میں پورے ایوان کا اسپیکر ہوں۔

مزیدخبریں