عمران خان وزیراعظم کا عہدہ چھوڑ کر بھاگ جائیں گے، منظور وسان کی پیشگوئی

12:09 PM, 10 May, 2019

کراچی: سندھ ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے وزیراعظم عمران خان کے بارے میں اہم پیش گوئی کر دی۔ کہتے ہیں کہ وہ وزیراعظم کا عہدہ چھوڑ کر بھاگ جائیں گے کیونکہ اس وقت کچھ قوتوں کی کوشش ہے کہ ٹیکنوکریٹ کے ذریعے حکومت چلائی جائے۔ عمران خان پر آئی ایم ایف کا کنٹرول ہوگیا ہے، عید کے بعد ان کے لیے مزید مشکلات بڑھیں گی.

منظور وسان نے کہا کہ سندھ میں گورنر سے بیانات دلانا ملک کو توڑنے کی سازش ہے اور عمران خان کے ذریعے ملک کو توڑنے کی سازش کی جا سکتی ہے۔

پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ نواز شریف الیکشن نہیں لڑیں گے بلکہ ان کی جگہ مریم نواز الیکشن میں حصہ لیں گی اور ہو سکتا ہے میاں صاحب کو ایک دو ماہ میں عدالتوں سے ریلیف مل جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا فیصلہ عدالت کے ہاتھ میں ہے اور اقامہ 2012 میں لیا جبکہ 2013 میں فارم میں بھرا اور چھپایا نہیں ۔ 2015 میں ختم کروایا اور اقامے کی وجہ سے کوئی ٹرانزیکشن نہیں ہوئی اور میں الیکشن بھی نہ لڑ سکا۔ اگر الزام لگایا گیا ہے تو نکال لیں پیسے اور ہم احتساب سے نہیں ڈرتے۔

منظور وسان کا کہنا تھا کہ حکومت مشرف کو بھی تو واپس لائے انہیں کیوں نہیں لایا جا رہا۔

مزیدخبریں