لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے صاف صاف کہہ دیا کہ چوہدری نثار پارٹی کا حصہ ہیں اور ن لیگ کے پلیٹ فارم سے ہی انتخاب لڑیں گے۔
جہلم جاتے ہوئے طیارے میں نیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ سابق وزیر داخلہ کے نواز شریف سے اختلافات کوئی بڑا مسئلہ نہیں ہے، چوہدری نثار ن لیگ کا حصہ ہیں الیکشن میں انہیں ٹکٹ دیں گے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: خیبر پختونخواہ کا ہر چوتھا بچہ سکول نہیں جاتا : رپورٹ
شہباز شریف نیب پر بھی خوب گرجے برسے، بولے نیب کے مضحکہ خیز الزام پر پڑوسی ملک میں بھی پاکستان کا مذاق بنایا گیا، نیب نے بے بنیاد الزامات لگا کر بڑی غلطی کی، ایسے اداروں کی ساکھ تباہ ہو جاتی ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: ہمارا افغانستان سے تعلق بڑا مضبوط ہے: ناصر جنجوعہ
شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں صحت عامہ کے حوالے سے انقلاب لائے ہیں۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں