اسلام آباد: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مایہ ناز اداکارہ ماہرہ خان رواں سال فرانس کے شہر کانز کے 71 ویں فلم فیسٹیول میں شرکت کریں گی۔اس حوالے سے فرانسیسی سفارتخانے نے خوبرو اداکارہ ماہرہ خان کو 71 ویں سالانہ کانز فلم فیسٹیول میں پاکستان کی نمائندگی کرنے پر نیک خواہشات کا پیغام بھیجا ہے۔
پاکستان میں واقع فرانسیسی سفارتخانے نے ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے ماہرہ خان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا ’ماہرہ ہمیں یقین ہے کہ آپ ریڈکارپٹ پر نہیں لڑکھڑائیں گی۔‘
#French Embassy in #Pakistan wishes good luck to @TheMahiraKhan for representing Pakistan and @Loreal at #Cannes2018. Mahira, we are sure you won’t trip over the red carpet! pic.twitter.com/GCvfRPVolN
— France in Pakistan (@FranceinPak) May 10, 2018
اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ ’میرے لیے یہ فخر کی بات ہے کہ میں بین الاقوامی فیسٹیول میں پاکستان کی نمائندگی کروں گی‘۔ان کا کہنا تھا، 'ہر کوئی کہہ رہا ہے کہ آپ اس فیسٹیول میں شرکت کے لیے پرجوش ہوں گی جب کہ مجھے ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ میں پاکستان ٹیم کی کھلاڑی ہوں جو اکیلی ہوں‘۔واضح رہے کہ سالانہ کانز فلم فیسٹیول میں ہالی وڈ اور بالی وڈ کے بڑے نام شرکت کرتے ہیں۔