ریاض : سعودی عرب میں ٹریفک کی خلاف ورزیوں پر قابو پانے کے لیے کیمرے لگا دیئے گئے ہیں ۔ جن سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالے ڈرائیوروں کو جرمانہ بھگتنا پڑ سکتاہے ۔
تاہم اب نئی صورت حال پیش آئی ہے کہ سعودی عرب میں اگر ٹریفک کی خلاف ورزی کے وقت ڈرائیونگ سیٹ پر جو بیٹھا ہوگا آیا کہ اسے جرمانہ ادا کرنا ہوگا یا گاڑی مالک کو ?
یہ بھی پڑھیں :- مریم، حسن اور حسین نواز کے بیانات کو عدالتی ریکارڈ کا حصہ بنا دیا گیا
اس صورتحال کا جواب دیتے ہوئے ماہر قانون عبدالکریم القاضی نے واضح کیا ہے کہ اگر آپ کی گاڑی کوئی اور چلارہاہو تو ٹریفک کی خلاف ورزی ساھر کیمرے نے ریکارڈ کر لی تو ایسی صورت میں جرمانہ مالک نہیں بلکہ وہی فرد ادا کریگا جو گاڑی چلارہا ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں :- عرفان انصاری کیخلاف کھلاڑیوں کو اُکسانے اور عدم تعاون پر چارج شیٹ جاری
تاہم ساھر کیمرے سے ریکارڈ کی گئی خلاف ورزی کی صورت میں جرمانے کی پرچی گاڑی کے مالک کے نام ہی جاری کی جائیگی ۔گاڑی مالک صرف اسی صورت بچ سکتاہے کہ وہ یہ ثابت کر دے کہ وہ خلاف ورزی اس نے نہیں بلکہ کسی اور نے کی ہے ۔