ریاض : سعودی عرب کے دارلحکومت ریاض میں وزارت محنت و سماجی بہبود کی تفتیشی ٹیموں نے المرسلات محلے میں ایک فلیٹ پر چھاپہ مار کر 36 سے زائد غیر ملکیوں کو گرفتار کر لیا ۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں موبائل فون کے شعبے میں سعودائزیشن کے نفاذ کے بعد اس شعبے میں موبائل فون ریئپرنگ کے لیے سعودی شہریوں کی قلت کو دور کرنے کے لیے مقامی موبائل فون تاجروں نے گھروں میں غیر ملکی ریپئرنگ کا عملہ رکھنا شروع کر دیا ، سعودی خفیہ ادارے کو اطلاع ملی تھی کہ المرسلات محلے کے ایک گھر میں موبائل فون کی رپئیرنگ کا کام کیا اجا رہاہے ، جس میں تمام غیر ملکی شہری کام کرتے ہیں ۔
گرفتار ہونے والے افراد کے بارے میں یہ انکشاف ہوا کہ انہوں نے فلیٹ کو موبائل فون کی رپئیرنگ کے لیے استعمال کرتے تھے ۔ گرفتار ہونے والے تمام غیر ملکی شہریوں کا تعلق قریبی عرب ملک سے بتایا جار ہاہے ۔سعودی پولیس نے گرفتار کر کے ملزمان سے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیاہے ۔