جلال پور بھٹیاں ( محمد زاہد منیر نیو نیوز جلال پور بھٹیاں سے)محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈیویلپمنٹ کے زیر اہتمام میلہ مویشیاں کا انعقاد کیا گیا جس میں جانوروں میں دودھ اور خوبصورتی کے مقابلہ جات کروائے گئے۔
تقریب میں مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر پنڈی بھٹیاں مس جویریہ مقبول رندھاوا تھیں۔میلہ میں جانوروں میں مقابلہ جات کے علاوہ گھڑ ڈانس اور نیزہ بازی کا بھی شاندار مظاہرہ کیا گیا۔اس کے علاوہ لائیو سٹاک سہولت کار پروگرام کے تحت سہولتکاروں میں معاوضے کے چیک بھی تقسیم کئے گئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈائریکٹر لایئو سٹاک ڈاکٹر آصف ہمایوں چوہدری نے کہا ملک میں دودھ اور گوشت کی پیداوار میں اضافہ کیا جا سکے۔