لاہور : پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ وقار یونس نے آئرلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ سے پہلے پاکستانی ٹیم کو خبردار کر دیاہے کہ ہوم کنڈیشنز میں میزبان ٹیم آسان حریف نہیں ثابت ہو گی ،ان کے خلاف گرین شرٹس کو سنبھل کر اور دھیان سے کھیلنا ہوگا۔
وقار یونس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ آئرلینڈ کی ٹیم پہلا ٹیسٹ میچ کھیل رہی ہے اور اس وجہ سے وہ ایک نئی تاریخ بھی رقم کر رہی ہے ۔ میزبان ٹیم تاریخی ٹیسٹ کی وجہ کافی پر جوش ہے ، ہوم کنڈیشنز ہونےکی وجہ سے میزبان ٹیم کو کافی ایڈوایٹیج حاصل ہے ۔مشکل کنڈیشنز میں میزبان ٹیم کو آسان نہیں سمجھنا چاہیئے ۔
ہوم کنڈیشنز کے علاوہ ان کا مزید کہناتھا کہ آئرلینڈ کی وکٹ گیلی اور سبز ہونے کی وجہ سے وہاں کھیلنا آسان نہیں ہوگا،میری نیک خواہشات ٹیم کے ساتھ ہیں بس ٹیم کو فوکس ہوکر کھیلنا پڑے گا۔واضح رہے پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان تاریخی ٹیسٹ کل سے ڈبلن میں ہوگا ۔