لاس اینجلس: امریکی ٹی وی ’ایچ بی او‘ کی مشہور زمانہ ٹی وی ڈرامہ سیریز ”گیم آف تھرونز“ کے دو نمایاں اداکار اب مہاجرین کے بحران کی پیچیدگیوں اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والے مسائل کی طرف توجہ مبذول کرانے کی کوشش کریں گے۔
لینا ہیڈی اور ایئن گیلن خوابیدہ اور طلسماتی ڈرامہ سیریز ’گیم آف تھرونز‘ سے بریک لینے کے بعد اس وقت ’دی فلڈ‘ نامی فلم کی پروڈکشن میں مصروف ہیں۔ 2018ءمیں ریلیز ہونے والی فلم ’دی فلڈ‘ میں ہیڈی اور گیلن دونوں نے امیگریشن افسران کا کردار ادا کیا ہے۔
اس فلم کی کہانی ایک ایسے مہاجر کے گرد گھومتی ہے، جو آرتیریا سے برطانیہ پہنچنے کی کوشش میں ہے۔