ایشوریا نے سلمان خان اور مجھ میں غلط فہمیاں پیدا کیں،سومی علی

ایشوریا نے سلمان خان اور مجھ میں غلط فہمیاں پیدا کیں

10:11 PM, 10 May, 2017

ممبئی: اداکارہ سومی علی  اور سلمان خانبہت کم عمر میں محبت میں گرفتار ہو گئے تھے۔ اسی وجہ  سے اداکارہ نے امریکہ کو خیر باد کہہ دیا تھا۔8 سالہ محبت میں  ناکامی کے بعد 1997 میں ممبئی چھوڑ کر واپس فلوریڈا چلی گئیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ  15 سال کی عمر میں ہی سلمانکو دل دے بیٹھی جس کے بعد ان سے ملنے اور شادی کرنے کے لیے امریکا سےآ گئی   جب کہ سلمان  سے 8 سال تک قریبی تعلق رہا لیکن 1997 میں فلم ’’ہم دل دے چکے صنم‘‘ کے سیٹ پر ایشوریا سے سلمان کے درمیان  قربتیں بڑھنےلگیں  جس  کے باعث میں نے اس رشتے کو  ختم کردیا ۔

سومی علی نے کہا کہ ایشوریا نے ہی ہم دونوں میں غلط فہمیاں پیدا کیں لیکن میں آج بھی سلمان پر مکمل بھروسہ کرتی ہوں جب کہ مجھے سلمان سے تعلق ٹوٹنے کا کوئی افسوس نہیں بلکہ اس وقت مجھے جو مناسب لگا وہی فیصلہ کیا۔

مزیدخبریں