سعودیوں کو اپنے کیے پر پیشمان ہونا پڑے گا،ایران کا سعودی عرب حکومت کو ایک بار پھر انتباہ

سعودیوں کو اپنے کیے پر پیشمان ہونا پڑے گا،ایران کا سعودی عرب حکومت کو ایک بار پھر انتباہ

تہران: حکومت ایران کے ترجمان محمد باقر نوبخت نے تہران میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب نے اگر اپنی دھمکیوں کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش کی تو ایران ایسا جواب دےگا کہ سعودیوں کو اپنے کیے پر پیشمان ہونا پڑے گا۔

سعودی عرب کے ناتجربہ کار وزیر جنگ اور نائب ولی عہد محمد بن سلمان نے دو مئی کو اپنے ایک انٹرویو میں دعوی کیا تھا کہ ان کا ملک اپنی سرحدوں کے قریب ہونے والی جنگ کو ایران کے اندر منتقل کردے گا۔

حکومت ایران کے ترجمان نے خطے میں سعودی عرب کے غیر دانشمندانہ اور کشیدگی پیدا کرنے والے اقدامات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب نے عراق، شام اور یمن میںاپنے ہاتھ مسلمانوں کے خون سے آلودہ کرلیے ہیں۔

محمد باقر نوبخت نے کہا کہ سعودی حکام خطے میں اپنی پالیسیوں کی ناکامی پر بوکھلا کر ایران کے خلاف بیہودہ بیان دے رہے ہیں۔

مصنف کے بارے میں