بھارت سے آج تحریری جواب نہ آیا تو آئی سی سی میں جائیں گے، شہریار خان

08:34 PM, 10 May, 2017

کراچی:  پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین شہریار خان نے کہا ہے کہ بھارت نے ہمارے لیگل نوٹس کا ابھی تک تحریری جواب نہیں دیا اگر آج تک جواب نہ ملا تو آئی سی سی کی مصالحتی کمیٹی کے سامنے معاملہ پیش کریں گے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہریار خان نے کہا کہ بھارت کے ساتھ باہمی سیریز کے حوالے سے ایم او یو ایک قانونی دستاویز ہے اورابھی تک بھارت نے ہمارے لیگل نوٹس کا تحریری جواب نہیں دیا اگر آج تک جواب نہ ملا تو آئی سی سی کی مصالحتی کمیٹی کے سامنے معاملہ پیش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم 2 مرتبہ بنگلا دیش کا دورہ کر چکی ہے اب انہیں پاکستان آ کر کھیلنا چاہیے ان کی میزبانی کرنا ہمارا حق ہے بنگلا دیشی بورڈ ابھی اس پر آمادہ نہیں ہوا، ہم نے تحریری طور پر ان سے کہا ہے کہ ہم سے اس معاملے پر بیٹھ کر بات کریں۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ جون میں آئی سی سی کے سالانہ اجلاس میں بگ تھری کا عملی طور پر خاتمہ ہو جائے گا۔ ہم بھی یہ چاہتے ہیں کہ یہ معاملہ جلد ختم ہو لیکن بھارت اور سری لنکا بگ تھری ختم کرنے کے فیصلے کیخلاف مزاحمت کر رہے ہیں.

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں
 

مزیدخبریں