آج کسی ایک فرد کی جیت نہیں ہوئی پورے پاکستان کی جیت ہوئی ہے ، مریم اورنگزیب

07:21 PM, 10 May, 2017

اسلام آباد :اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات کا کہنا تھا  وزیراعظم نے ثابت کیا ان سے بہتر کوئی لیڈر نہیں. انہوں نے کہا کہ  ہمارے رویوں میں بھی انتہا پسندی ختم ہورہی ہے.انہوں نے کہا آج کسی ایک فرد کی جیت نہیں ہوئی آج جو فیصلے ہوئے ہیں ان سے  پورے پاکستان کی جیت ہوئی ہے ۔

 وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ پاکستان میں طے ہوگیا ہے کہ جمہوریت ہی ایک راستہ ہے جس سے  ہم ترقی کر سکتے ہیں ۔ پاکستان کی تاریخ میں آج تاریخی دن تھا.آج کے فیصلے سے پاکستان کی جیت ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ میڈیا نے کالے دور میں بھی جمہوریت کو زندہ رکھا.ان خیالات کا اظہار انہوں نے اس وقت کیا جب آئی ایس پی آر نے حکومتی کے نوٹیفیکیشن کی تردید میں کیا گیا ٹویٹ واپس لیا ۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ہماری پریس ریلیز کوبنیادبناکرفوج اورحکومت کوآمنے سامنے کھڑاکردیاگیا تھا لیکن آج وزیرداخلہ نے پیرا 18 کے مطابق مکمل آرڈر کرکے تمام غلط فہمیاں دور کردی جس پر حکومتی کوششوں سرہاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج جمہوریت کی اتنی ہی تائید کرتی ہے جتنا دیگر پاکستانی کرتے ہیں جبکہ ایک ادارے کی حیثیت سے دیگراداروں کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں۔ 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں
  

مزیدخبریں