عدنان سمیع کے گھر بیٹی کی پیدائش،گلوکار خوشی سے نہال

عدنان کے گھر بیٹی کی پیدائش،گلوکار خوشی سے نہال

07:17 PM, 10 May, 2017

ممبئی:گلوکار عدنان سمیع کے گھر بیٹی کی پیدائش جس پر اہلخانہ خوشی سے نہال ہو گئے۔ رویا سمیع نے ممبئی کے مقامی اسپتال میں بیٹی کو جنم دیا جس کی اطلاع عدنان سمیع نے خود سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کے ذریعے دیتے ہوئے بتایا کہ ماں اور بیٹی دونوں صحت مند ہیں۔

گلوکار کا کہنا تھا کہ خدا کا جتنا شکر دا کروں کم ہے  کہ اللہ نے مجھے  بیٹی جیسی  نعمت سے نوازا ہے جس کا نام ہم نے میدینہ سمیع خان رکھا ہے ۔ عدنان سمیع نے کہا کہ یہ ہمارے لیے ایک معجزہ ہے کیوں کہ میں اور میری اہلیہ ہمیشہ سے بیٹی چاہتے تھے اور اب میری بیٹی ہی میری دنیا ہوگی اور بیٹی کے ذریعے مجھے اپنے میوزک کے لیے نیا جذبہ ملا ہے۔

مزیدخبریں