ممبئی : اداکاراؤں کو پرکشش نظر آنے کیلئے اپنی فٹنس کا خاص خیال رکھنا پڑتاہے ، جس کہ وجہ سے وہ اپنی خوارک کا خیال رکھنے کے ساتھ ساتھ باقاعدگی سے ورزش کر تی نظر آتی ہیں۔ ایسا ہی کچھ بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے بھی اپنے مداحوں کے ساتھ شیئرکیا۔
بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق 24 سالہ اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ انسٹا گرام پر جم میں ورزش کے دوران بنائی گئی ویڈیو جاری کی جو کہ آتے ساتھ ہی وائر ہوگئی۔ ویڈیو میں اداکارہ کو ”پل اینڈ پش“ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ انہوں نے فلم ‘بدری ناتھ کی دلہنیا’ کے ساتھ سال کی اچھی شروعات کی ہے جو باکس آفس پر چھا گئی تھی۔
عالیہ بھٹ کی نئی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی
07:16 PM, 10 May, 2017