نیویارک: اکثر لوگ کھانے کو زیادہ ذائقہ دار بنانے کے لیے نمک کی مقدار میں اضافہ کردیتے ہیں ایسے افرا کو اب نمک زیادہ استعمال کرنے سے گریز کرنا ہوگا۔ کیونکہ حالیہ تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ زیادہ نمک کا استعمال درمیانی عمر میں فالج کا باعث بن سکتا ہے۔
یہ حیران کن تحقیق امریکا کی سنسیناٹی چلڈرنز ہاسپٹل میڈیکل سینٹر میں کی گئی جس میں بتایا گیا کہ درمیان عمر یعنی نوجوانی میں نمک کا زیادہ استعمال خون کی شریانوں کیلئے انتہائی نقصان دہ ہے۔ درمیانی عمر میں نمک کے زیادہ استعمال سے خون کی شریانیں سکڑ کر سخت ہوجاتی ہیں جس کی وجہ سے دل کے دورے اور فالج جیسے امراض کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔