بھارت کی 98 سالہ ضعیف خاتون کو دنیا کی دوسری اور بھارت کی پہلی بزرگ ترین یوگا انسٹرکٹر کا اعزاز حاصل ہے

بھارت کی 98 سالہ ضعیف خاتون کو دنیا کی دوسری اور بھارت کی پہلی بزرگ ترین یوگا انسٹرکٹر کا اعزاز حاصل ہے

06:22 PM, 10 May, 2017

تامل ناڈو: بھارت کو 98 سالہ ضعیف خاتون کو دنیا کی دوسری اور بھارت کی پہلی بزرگ ترین یوگا انسٹرکٹر کا اعزاز سے نوازہ گیا۔ بھارتی ریاست تامل ناڈو کی رہائشی نانا ممل نامی معمر خاتون کے والد مارشل آرٹ کے ماہر تھے اور انہوں نے صرف 8 سال کی عمر میں یوگا کرنا شروع کیا تھا۔اپنے والد سے یوگا سیکھا اور شادی کے بعد ان کے سسر نے ان کی مدد کی ۔

نانا ممل نے کہا کہ انہیں اسپتال کی ضرورت پیش نہیں آئی اور نہ ہی کبھی انہیں دوا کھانی پڑی جب کہ گزشتہ 90 برس سے  یوگا ہی ان کی شاندار صحت اور طویل عمری کی علامت ہے۔ ایک طرف  تو وہ کسی بھی سہارے کے بغیر چلتی پھرتی ہیں اور دوسری طرف  وہ سر کے بل کھڑی ہوسکتی ہیں۔

ان کے 100 سے زائد طالب علم  ہیں جنہیں وہ   بہتر صحت، غذا اور یوگا کے متعلق بتاتی ہیں۔ نانا ممل کا ایک بیٹا بھی یوگا کا استاد ہے اور ان کے مطابق مور آسن مشکل ترین پریکٹس ہے جس میں لوگ بازو کے بل پر الٹے کھڑے ہوتے ہیں لیکن ان کی والدہ ساڑھی پہننے کے باوجود بھی 50 سے زائد آسن کرسکتی ہیں۔

مزیدخبریں