سان فرانسسکو: امریکی سافٹ وئر اور سیل فون ساز ادارے ایپل کی مارکیٹ ویلیو 800 بلین ڈالر سے تجاوز کر گئی۔
ایپل پہلی امریکی کمپنی ہے جس کی مارکیٹ کیپٹلزم 802.8 بلین ڈالر پر آئی ہے اس سے قبل گزشتہ سال ایپل کی مارکیٹ کیپٹلزم700 بلین ڈالر پر آنے کا اعلان کیا گیا تھا۔
ایپل کے شیئرز کی ویلیو میں امریکی صدارتی انتخابات کے بعد 50 فیصد اور رواں سال میں 33 فیصد اضافہ ہوا ہے جس نے ایپل کی مارکیٹ ویلیو کو 800 بلین ڈالر سے بھی آگے کر دیا ہے۔ماہرین کے مطابق اگر ایپل کے حصص کی قیمتوں میں اسی طرح اضافہ آنا بر قرار رہا تو کمپنی کی رواں سال کے آخر تک ویلیو ایک کھرب ڈالر پر آ جائے گی۔
ایک روز قبل وال سٹریٹ پر ٹریڈینگ کے دوران ایپل کے فی شیئر مالیت 153.99ڈالر پر بند ہوئی تھی۔یاد رہے کہ امریکی ارب پتی وارن بفٹ کے ایپل میں 20 بلین ڈالر کی حصص داری ہے۔