دنیا کے سب سے موٹے 600 کلو گرام وزنی شخص کے معدے کا کامیاب آپریشن

06:10 PM, 10 May, 2017

میکسیکو سٹی:  دنیا کے سب سے موٹے اور 600 کلو گرام وزنی شخص کا وزن کم کرنے کا کامیاب آپریشن کر لیا گیا۔آپریشن میکسیکو کے سرجن ڈاکٹرز نے کیا ہے جن کے مطابق میکسیکو میں ہو نے والے اس آپریشن کے دوران پیڈرو نامی شخص کے معدے کی گیسٹرک بائی پاس سرجری کی گئی جس کا مقصد اس کے وزن میں 50 فیصد کمی لاناہے ۔

سرجن ڈاکٹر جوز کیسٹیناڈا نے بتایا کہ کامیاب سرجری کے بعد اب ہمیں پوری امید ہے کہ جوآن پیڈرو کا جسمانی نظام بہتر طور پر کام کرے گا جس کے لئے ہمیں انتظار کر ناپڑے گا اور مریض میں ذیابیطس کے مرض اور اس کے بلڈ پریشر پر قابو پانا ہو گا ۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ جوآن پیڈرو کا نومبر میں ایک اور آپریشن ہو گا جس میں اس کے معدے کا سائز کم کیا جائے گا اور اس کی آ نتوں کو بہتر بنایا جائے گا ۔

مزیدخبریں