یمن میں ہیضے کے باعث 34 افراد ہلاک ، 2000 سے زائدمتاثر ہوئے ہیں،عالمی ادارہ صحت

05:36 PM, 10 May, 2017

نیوویب ڈیسک

صنعاء:  یمن میں ہیضے کے باعث گذشتہ تقریباً2 ہفتوں کے دوران 34 افراد ہلاک اور 2000 سے زائد ہیضے کی بیماری میں مبتلا ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کے عہدیدار نے اے ایف پی کو بتایا کہ اعدادو شمار کے مطابق صنعاءسمیت 9 گورنریٹس میں ہیضے کے باعث گذشتہ تقریباً2 ہفتوں کے دوران 34 افراد ہلاک ہوئے اور 2,022 کیس سامنے آئے ،یمن میں جہاں شدید جنگ کے باعث ہسپتال تباہ ہو گئے ہیں اور لوگ صاف پانی اور خوارک کے حصول کی کوششیں کر رہے ہیں.

ایک سال میں یہ دوسری بار ایسا ہوا ہے کہ ہیضے کے باعث بڑی تعداد میں لوگ متاثر ہوئے ہیں ۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق شام ،جنوبی سوڈان ،عراق اور نائجیریا کے ساتھ ساتھ یمن میں بھی بدترین انسانی ہنگامی حالات کا سامنا ہے ۔

مزیدخبریں