ہماری پریس ریلیز کوبنیاد بنا کر فوج اور حکومت کو آمنے سامنے کھڑاکیا گیا، ترجمان پاک فوج

روالپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ ڈان لیکس پر ہماری پریس ریلیز کے بعد جو کچھ ہوا وہ افسوس ناک ہے ،، ہماری پریس ریلیز کوبنیادبناکرفوج اورحکومت کوآمنے سامنے کھڑاکردیاگیا تھا لیکن آج وزیرداخلہ نے پیرا 18 کے مطابق مکمل آرڈر کرکے تمام غلط فہمیاں دور کردی جس حکومتی کوششوں سرہاتے ہیں۔

05:32 PM, 10 May, 2017

روالپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ ڈان لیکس پر حتمی نوٹیفکیشن وزارت داخلہ سے جاری ہونا تھا تاہم جو نوٹیفکیشن جاری کیا گیا وہ مکمل نہیں تھا ۔ اور ہماری پریس ریلیز کے بعد جو کچھ ہوا وہ افسوس ناک ہے ۔ 

پریس کانفرنس کر دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ہماری پریس ریلیز کوبنیادبناکرفوج اورحکومت کوآمنے سامنے کھڑاکردیاگیا تھا لیکن آج وزیرداخلہ نے پیرا 18 کے مطابق مکمل آرڈر کرکے تمام غلط فہمیاں دور کردی جس پر حکومتی کوششوں سرہاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج جمہوریت کی اتنی ہی تائید کرتی ہے جتنا دیگر پاکستانی کرتے ہیں جبکہ ایک ادارے کی حیثیت سے دیگراداروں کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں۔

چمن بارڈر سے متعلق بات کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ چمن بارڈر پر دو منقسم گاؤں ہیں ، آدھا حصہ افغانستان ،آدھا پاکستان میں ہے۔لیکن مردم شماری کے عمل سے افغانستان حکومت کو آگاہ کردیا گیا تھااور ہمیں اپنے دفاع میں افغان فورسز کو جواب دینا پڑا۔

مزیدخبریں