ننکانہ صاحب: وزیراعظم نواز شریف عبدالحکیم ایم 3 موٹروے پر کام کی پیشرفت کا جائزہ لینے پہنچے۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا آج ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار اور معیار کا جائزہ لینے آیا ہوں اور پاکستان چند سال میں خطے کی مضبوط معیشت بن کر ابھرے گا جبکہ ہمارے ترقیاتی منصوبے پاکستان کو آئندہ چند سال میں ایشین ٹائیگر بنا دیں گے
ان کا مزید کہنا تھا خنجراب سے گوادر تک 2600 کلومیٹر طویل ہائی وے بن رہی ہے۔ اپوزیشن سے کہتا ہوں وہ آ کر ترقی اور انقلاب دیکھیں۔ ہم بڑی تیزی سے سستی بجلی ملک میں لیکر آ رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ڈان لیکس، وزیراعظم اور آرمی چیف کے درمیان معاملات طے پا گئے
وزیر اعظم کا اپنے خطاب میں مخالفین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہنا تھا خود کچھ کام نہیں کرتے تو ہمیں تو کام کرنے دیں کیونکہ حکومت عوامی مینڈیٹ لے کر آئی ہے اس کو عوام کی خدمت کا حق ہے۔ لاہور، اسلام آباد موٹروے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی تھی ہم نے دوبارہ بنایا اور ہم اپنا مشن جاری رکھیں گے مخالفین اپنا مشن جاری رکھیں۔
وزیر اعظم نے کہا آج کراچی کی رونقیں بھی بحال ہو رہی ہیں اور دنیا پاکستان کی معیشت کی تعریف کر رہی ہے۔ وزیراعظم نے کہا دھرنوں کا مقصد پاکستان کی ترقی کو روکنا ہے اور سیاست اس حد تک کرو کہ غریبوں کے منہ کا نوالہ نہ چھنے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں