آسٹریلوی پارلیمنٹ میں بچے کو دودھ پلانے والی پہلی سیاست دان

02:51 PM, 10 May, 2017

کینبرا:آسٹریلیا کی خاتون سینیٹر لاریسا واٹرز پہلی سیاست دان بن گئی ہیں جنھوں نے پارلیمان میں اپنی شیرخوار بچی کو اپنا دودھ پلایا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق بائیں بازو کی جماعت گریننز پارٹی کی رہنما لاریسا واٹرز نے سینیٹ کے اجلاس کے دوران اپنی دو ماہ کی بیٹی کو اپنا دودھ پلایا۔آسٹریلیا کے ایوان زیریں نے گذشتہ ماہ چھاتی کا دودھ پلانے کی اجازت دی تھی۔
لاریسا واٹرز نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر ایک پیغام میں کہاکہ ہمیں پارلیمان میں مزید خواتین اور والدین کی ضرورت ہے اور ہمیں کام کرنے کی ایسی جگہ ی ضرورت ہے جو زیادہ خاندان دوست، بچوں کی نگہداشت میں کفایت شعار اور لچکدار ہو۔لیبر پارٹی کی سینیٹر کیٹی گیلیگر نے بتایا کہ یہ ایسا لمحہ ہے جس کا اقرار کیا جانا چاہیے۔
خاتون کے ہاں بچے پیدا ہوں گے اور اگر وہ ملازمت کرنا چاہتی ہیں تو کام کے دوران اپنے بچے کی دیکھ بھال کرنا چاہتی ہیں تو حقیقت یہ ہے کہ ہم اس کی گنجائش دینے جا رہے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں