اسلام آباد: چودھری نثار نے آج پھر وزیراعظم نواز شریف سے اہم ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں ڈان لیکس کے نئے نوٹیفکیشن پر مشاورت کی گئی جبکہ وزیر داخلہ نے نئے نوٹیفکیشن کے مختلف پہلوؤں سے وزیر اعظم کو آگاہ کیا اور اپنی پریس کانفرنس کے حوالے سے وزیر اعظم کو اعتماد میں بھی لیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چودھری نثار آج شام پریس کانفرنس میں ڈان لیکس کے اصل ذمہ داروں کے بارے میں آگاہ کریں گے جبکہ اس حوالے سے نئے نوٹیفکیشن کی تفصیلات بھی قوم کے سامنے رکھیں گے۔
گزشتہ روز چودھری نثار نے پہلے پریس کانفرنس بلائی پھر خود ہی منسوخ کر دی۔ پریس کانفرنس ملتوی ہونے پر نوٹیفکیشن تیار نہ ہونے کی قیاس آرائیاں ہونے لگیں لیکن کچھ دیر بعد پتہ چلا چودھری نثار وزیر اعظم سے ہنگامی ملاقات کے لیے وزیراعظم ہاؤس پہنچے۔
وزیر داخلہ کی پریس کانفرنس منسوخی کی وجہ بھی وزیر اعظم سے ڈان لیکس پر مشاورت کو ٹھہرایا گیا۔ چودھری نثار کی مسلسل پانچویں دن بھی وزیراعظم سے ملاقات کی طویل بیٹھک میں ڈان لیکس رپورٹ اور نوٹیفکیشن کے اجراء پر تفصیلی غور ہوا لیکن وزرات داخلہ کوئی نوٹیفکیشن جاری نہ کر سکی۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں