اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارت کے جانب سے کلبھوشن کے معاملے پر عالمی عدالت انصاف کو خط لکھنے کو گمراہ کن بھارتی ہتھکنڈہ قرار دے دیا۔ اپنے ٹوئیٹر پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ اقدام پاکستان میں جاری بھارتی ریاستی دہشتگردی سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔ کلبھوشن کو قومی سلامتی کے منافی جرائم پر سزائے موت دی گئی۔
یاد رہے گزشتہ روز انٹر نیشنل کورٹ آف جسٹس کو لکھے گئے خط میں بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا اور پاکستان پر ویانا کنوینشن کی خلاف ورزی کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے۔
دوسری جانب ذرائع دفتر خارجہ کے مطابق بھارت نے کلبھوشن یادیو کی پھانسی کے حوالے سے عالمی عدالت سے رجوع کیا ہے لیکن عالمی عدالت نے بھارت کی درخواست پر کوئی حکم جاری نہیں کیا۔ کلبھوش کی سزا پر عملدرآمد روکنے کے حوالے سے عالمی عدالت کے حکم کی خبریں گمراہ کن ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی عدالت نے سرکاری سطح پر پاکستان سے کوئی رابطہ نہیں کیا ہے صرف عالمی عدالت نے اپنی ویب سائٹ پر بھارتی درخواست کی اطلاع پر مبنی پریس ریلیز جاری کیا ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں