سئیول: جنوبی کوریا کے نو منتخب صدر مون جین نے اپنے عہدے کا حلف اُٹھانے کے بعد ایٹمی شمالی کوریا کے دورے کا اعلان کردیا،مون جو کہ جنوبی کوریا میں منگل کے روز ہونے والے صدارتی الیکشن جیت گئے تھے،اُن کا کہنا تھاوہ جنوبی کوریا میں تھاڈ میزائل سسٹم کی تنصیب پر اپنے سب سے اہم اتحادی امریکا اور ااپنے سب بڑے تجارتی اتحادی چین کے ساتھ مذکرات کرنے کا اعلان کر دیا۔
تھاڈ میزائل کی جنوبی کوریا میں تنصیب سے چین کو شدید تحفظات ہیں چین کاکہنا ہے اس میزائل سسٹم کے طاقت ور ریڈار سے چین کے ملڑی آپریشز پر نگاہ رکھی جائے گی۔
یاد رہے مون جین پانچ سالہ مدت کے لیے صدر منتخب ہوئے ہیں اس پہلے جنوبی کوریا کو خاتون صدر کو کرپشن کے الزمات کے تحت اپنے عہدے سے استعفی دینا پڑا تھا۔ اپنے عہدے کا حلف اُٹھانے کے بعد اُنکا کہناتھا وہ کوریائی خطے میں قیام امن کے لیے کہیں بھی جانے کو تیار ہیں،اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا اگر ضرورت پڑی تومیں فوری طور پر واشنگٹن پرواز کر جاﺅں گا،میں بیجنگ بھی جاﺅں گا اور جاپان اور اگر حالات نے اجازت دی تو پیانگ یانگ بھی چلا جاﺅں گا۔
یاد رہے شمالی کوریا نے لمبے فاصلے تک مارکرنے والے میزائل کا تجربہ کیا اور کورین حکام نے دعوی کیا تھا یہ میزائل امریکی سرزمین تک پہنچ سکتا ہے،کوریائی خطے میں حالیہ کشید گی کی جڑیں1950-53میں ہونے والی جنگ سے جڑی ہوئی ہیں.
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں