واشنگٹن:وائٹ ہاوس نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وفاقی تفتیشی ادارے ایف بی آئی کے ڈائریکٹر جیمز کومی کو برطرف کر دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی ایوانِ صدر کے ایک بیان میں کہا گیاکہ صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ نے ایف بی آئی کے ڈائریکٹر جیمز کومی کو مطلع کیا کہ انھیں ان کے عہدے سے برطرف کر دیا گیا ہے۔
وائٹ ہاو¿س نے کہا کہ ان کے جانشین کی تلاش فوری طور پر شروع کر دی جائے گی۔صدر ٹرمپ نے ایک خط لکھ کر کومی سے کہا کہ آپ بیورو کو موثر طریقے سے چلانے سے قاصر رہے ہیں۔ایف بی آئی کے ڈائریکٹر نے انتخابی مہم کے دوران دو بار مداخلت کی تھی۔ ایک بار جولائی میں اور دوسری بار ووٹنگ سے صرف چند ہفتے قبل اکتوبر 2016 میں۔
اس دوران انھوں نے ہلیری کلنٹن کے نجی ای میل سرور کی چھان بین کرنے کا اعلان کیا تھا۔کومی نے گذشتہ ہفتے امریکی قانون سازوں کو بتایا تھا کہ کلنٹن کی مشیر ہما عابدین کو سینکڑوں اور ہزاروں خفیہ ای میلیں اپنے اس وقت کے خاوند کو فارورڈ کی تھیں۔تاہم تفتیشی افسران نے بتایا کہ وہ صرف چند ای میلز تھیں اور ان میں سے بیشتر خفیہ نہیں تھیں۔
یہ سب محض اتفاق نہیں ہو سکتا۔اس واقعے کا موازنہ سابق صدر رچرڈ نکسن سے کیا جا رہا ہے جب انھوں نے اپنے اٹارنی جنرل کو برخاست کر دیا تھا، جس کے بعد ان کی صدارت مزید طوفانوں میں گھر گئی تھی۔تاہم صدر ٹرمپ روسی الزامات کوجعلی خبریں کہہ کر مسترد کرتے چلے آئے ہیں۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں