راولپنڈی: ملک کا امن تار تار کرنے والے دہشت گرد نشان عبرت بننے لگے۔ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے مزید چار دہشت گردوں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پھانسی پانے والوں میں قیصر خان، عمر، قاری زبیر اورعزیز خان شامل ہیں۔
چاروں خطرناک دہشت گرد بے گناہ شہریوں، فورسز اور مساجد پر حملوں میں ملوث تھے۔ دہشت گرووں کو فوجی عدالت نے سزائے موت سنائی جس پر عملدرآمد کر دیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کاکہنا ہے کہ دہشت گردوں نے مجسٹریٹ کے سامنے اپنے جرم کا اعتراف بھی کیا۔
گزشتہ ہفتے ڈسٹرکٹ جیل کوہاٹ میں تحریک طالبان پاکستان کے 3 دہشت گردوں کو پھانسی دی گئی تھی۔ تینوں دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پرحملوں اوربم دھماکوں میں ملوث تھے۔ دہشتگردوں میں حسن ڈار، عمر زادہ اور حضرت علی شامل تھے۔
واضح رہے 25 اپریل کو قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پاک فوج پر حملوں میں ملوث فوجی عدالتوں سے سزا یافتہ 4 دہشت گردوں رحمان الدین، مشتاق خان، عبیدالرحمان اور ظفر اقبال کو تختہ دار پر لٹکایا گیا تھا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں