’سچن اے بلین ڈریم‘کی لانچنگ تقریب

10:02 AM, 10 May, 2017

ممبئی: سچن ٹنڈولکربھارتی بلے باز ہیں اور بھارت سمیت پوری دنیا میں سچن کے دیوانے موجود ہیں ۔سچن جیسے عظیم بلے باز کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ایک فلم ’سچن اے بلین ڈریم‘ فلم بنائی گئی ہے جس کا پہلا گانا حال ہی میں ریلیز کیا گیا جس میں سچن خود بھی موجود تھے ۔ فلم کے بارے میں بات کرتے ہوئے بھارتی بلے باز کا کہنا تھا کہ اس فلم نے انہیں زندگی کے گزرے پل دوبارہ دیکھنے کا موقع فراہم کیا، جنہیں وہ اپنے شائقین کے ساتھ شیئر کر رہے ہیں۔ فلم میں سچن ٹنڈولکر کے ساتھی کھلاڑی مہندرا سنگھ دھونی اور ویریندر سہواگ بھی ہیں۔ فلم چھبیس مئی کو بھارت میں ریلیز ہو گی۔ فلم کے پروڈیوسر ز میں راوی بھاگچکندا اور کارنیول موشن پکچرز ہیں جبکہ فلم 200ناٹ آوٹ پروڈکشن کے تحت بنائی گئی ہے ۔فلم کے ہدایت کار جیمز اریکسن ہیں جبکہ فلم کی موسیقی اے آر رحمن نے ترتیب دی ہے ۔  

مزیدخبریں